ملتان ٹیسٹ؛ پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف 2 وکٹوں پر 107 رنز بنالیے
ملتان ٹیسٹ؛ پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف 2 وکٹوں پر 107 رنز بنالیے ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز انگلش ٹیم کے 281 رنز کے جواب میں پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنالیے، کپتان بابراعظم 61 اور سعود شکیل 32 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں جبکہ اوپنر امام الحق صفر عبداللہ شفیق 14 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کیلئے ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے انگلش ٹیم کے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی، جس میں زیک کرولی 19، بین ڈکٹ 63، اولی پوپ 60، جو روٹ 8، ہیری بروک 9، کپتان بین اسٹوکس 30، ول جیکس 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، زاہد محمود نے اولی روبنسن، جک لیچ اور جیمز اینڈرسن کی وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سے مختلف پچ ہے کوشش ہوگی پاکستان کو انڈر پریشر رکھیں۔ اس موقع قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرتے تاہم جلد انگلش بیٹرز کی وکٹیں حاصل کرکے میچ میں کم بیک کریں گے۔ مزید پڑھیں: ملتان ٹیسٹ؛ ابرار احمد نے ڈیبیو پر کون سا منفرد ریکارڈ...